QR CodeQR Code

کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی

24 Mar 2021 13:11

مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے، تاہم اب درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کراچی میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی ہے، اور بتایا ہے کہ شہر میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زائد رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 32.4 ڈگری رہا ہے، تاہم اب درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ 30 مارچ کے بعد درجہ حرارت 39 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا، شہر میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی، تاہم ہیٹ ویوز کے امکانات فی الحال نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923164/کراچی-میں-شدید-گرمی-کی-پیشگوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org