QR CodeQR Code

کراچی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

24 Mar 2021 13:24

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک لازمی پہننا ہوگا، گروسری اسٹورز اور فارمیسی کے علاوہ تمام کاروبار بند ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کيسز ميں اضافے کے سبب کراچی کے ضلع وسطی کی 6 يوسيز ميں 2 ہفتے کيلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹيفیکيشن کے مطابق لاک ڈاؤن لياقت آباد، نارتھ کراچی اور ناظم آباد کی 6 يوسيز ميں 6 اپريل تک لگايا گيا ہے۔ لیاقات آباد کے سی ایریا اور سی ون ایریا، نارتھ کراچی کے سیکٹر 2، 25 اے، بی 14، ڈی 7 اور ڈی 11، جبکہ نارتھ ناظم آباد کے بلاک ایل اور این میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ متاثرہ علاقوں ميں ہر قسم کی نقل و حمل پر پابندی ہوگی۔ ہارٹ اسپاٹ کی نشاندہی ڈسٹرکٹ ہيلتھ آفيسر کی تجويز پر کی گئی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت عوامی مقامات پر چہرے پر ماسک لازمی پہننا ہوگا، گروسری اسٹورز اور فارمیسی کے علاوہ تمام کاروبار بند ہوں گے، مریض کے ساتھ صرف ایک شخص کو ساتھ رہنے کی اجازت ہوگی، اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی اور پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 923170

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923170/کراچی-کے-کئی-علاقوں-میں-اسمارٹ-لاک-ڈاؤن-لگا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org