QR CodeQR Code

بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے ،اس کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے، جاوید اقبال

24 Mar 2021 14:08

نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کی مختلف تحقیقات اور انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، میگا کرپشن کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، اس کو اکھاڑ پھینکنے کیلئے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کی مختلف تحقیقات اور انکوائریوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، میگا کرپشن کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے سرجری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہے اور نیب بلاتفریق احتساب کو یقینی بنا رہا ہے، ہم کرپشن کے میگا کیسز کو نمٹانے کیلئے پرعزم ہیں اور اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923179/بدعنوانی-تمام-برائیوں-کی-جڑ-ہے-اس-کو-اکھاڑ-پھینکنے-کیلئے-سرجری-وقت-اہم-ضرورت-جاوید-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org