0
Wednesday 24 Mar 2021 13:08

محمد علی سدپارہ بلتستان کی عظیم شخصیت تھے انکا مدفن بھی بلند ترین نقطہ قرار پایا، علامہ مشتاق حکیمی

محمد علی سدپارہ بلتستان کی عظیم شخصیت تھے انکا مدفن بھی بلند ترین نقطہ قرار پایا، علامہ مشتاق حکیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے سابق جنرل سیکرٹری اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کی طرف سے یوم پاکستان، مرحوم محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی سدپارہ بلتستان کا درخشندہ ستارہ تھے، جس نے کم وقت اور کم خرچے کے ساتھ عظیم کارنامے انجام دیئے۔ محمد علی سدپارہ نے ہر بلند پہاڑ کو سر کرنے کے بعد پاکستان کے ہلالی پرچم کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کا علم لہرا کر اپنے حسینی اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا اور امام حسین کا نام کوہ پیمائی کی دنیا میں مشہور کر دیا۔
علامہ حکیمی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے قوم کو تبریک و تہنیت کے ساتھ ساتھ حکمرانوں سے کہا کہ وہ اپنی کمزوریوں کو آئین میں ترمیم کرنے کے بجائے اپنے آپ میں ترمیم کرکے آئین کے مطابق چلنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شریک جماعتیں ذاتی مفادات کے حصول میں مشترک ہیں، جس کی بنا پر سب متحد ہوکر خان صاحب کے لئے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں اور اس کا بنیادی مقصد ذاتی مفادات کا حصول ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان میں مذہبی سیاست کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے مذہبی پارٹیوں کو مشترکہ مفادات پر اتحاد اور وحدت کے ساتھ چلنے پر زور دیا۔ انہوں نے 2020ء کے حالیہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی کارکردگی کو دیگر پارٹیوں کی نسبت بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نتیجہ اچھا رہا لیکن مزید بہتری کی طرف مذہبی پارٹیوں کو کافی لمبا سفر طے کرنا باقی ہے۔
خبر کا کوڈ : 923186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش