0
Wednesday 24 Mar 2021 19:10

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو مریم نواز کیساتھ نیب جانے کی ہدایت کر دی

مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو مریم نواز کیساتھ نیب جانے کی ہدایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ مریم نواز کی کل نیب میں پیشی کے موقع پر ان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نیب لاہور کے آفس کے باہر پہنچیں۔ انہوں نے لاہور کے قائدین کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے مرکزی رہنما مولانا امجد خان کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ انہوں نے مولانا امجد خان کو ہدایت کی کہ وہ پورے لاہور کے کارکنوں کو پیغام جاری کریں اور انہیں کل نیب آفس کے باہر پہنچنے کیلئے آمادہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت کے بعد جے یو آئی لاہور کی قیادت نے کارکنوں کو کل نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دوسری جانب نیب نے عدالت سے رجوع کیا ہے کہ مریم نواز کو اپنے ساتھ کارکن لانے سے روکا جائے۔ نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ پیشی پر بھی مریم نواز کیساتھ آنیوالے کارکنوں نے پولیس کیساتھ تصادم کیا تھا جس میں متعدد اہلکار اور کارکن زخمی بھی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 923226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش