0
Thursday 25 Mar 2021 01:14

شوگر مافیا کیلئے مصنوعی قلت اور چینی مہنگی کروانے والا بڑا گروہ پکڑا گیا

شوگر مافیا کیلئے مصنوعی قلت اور چینی مہنگی کروانے والا بڑا گروہ پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ شوگر مافیا کی پشت پناہی سے مصنوعی قلت پیدا کرکے اربوں روپوں کی جعل سازی اور منی لانڈرنگ میں ملوث گروہ کے خلاف ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوگر مافیا کی پشت پناہی سے کام کرنے والے اس گروہ نے مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزی کر کے سٹہ کھیلا اور ایک سال کے دوران چینی کی مل قیمت کو 70 سے 90 روپے تک بڑھا دیا گیا۔ مافیا نے ایک سال کے دوران سٹّے کے ذریعہ 110 ارب روپے کمائے اور سٹّے کی ناجائز کمائی کو چھپانے کے لئے سینکڑوں خفیہ اور جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے اور ان اکاؤنٹس کے ذریعے ہی اربوں روپے منتقل کیے جارہے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں تمام بڑے شوگر گروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی کرنے والوں میں ترین گروپ، شریف گروپ، الائنس گروپ المعیز، تھل گروپ، حمزہ گروپ سٹّے بازی کی پشت پناہی شامل ہیں۔

ایف آئی اے نے 32 موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے ٹھوس شواہد حاصل کرلئے ہیں۔ شوگر مافیا کا رمضان المبارک میں سٹّے کے ذریعے قیمتیں مزید بڑھانے کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ کارروائی کے بعد شوگر سٹّہ مافیا کے سرکردہ ارکان کے اکائونٹس کی چھان بین اور مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے  لاہور نے شوگر مافیا کی سرکوبی کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور کریک ڈاون اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔ تحقیقات کی نگرانی ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کریں گے۔

اس سلسلے میں ایف آئی اے کے ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ حکومت کے احکامات کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تحقیقات کے دوران جو معلومات ملی ان پر مزید قانونی کارروائی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور اسی ضروت کے پیش نظر ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو قانون کے تحت ہی کارروائی کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 923269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش