QR CodeQR Code

شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پڑیڈ کی تقریب کا آغاز

25 Mar 2021 08:18

صدر مملکت کی جانب سے پریڈ کے معائنے کے بعد پاک فضائیہ اور پاک بحریہ فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے، پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور سری لنکا کے فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے نواح میں شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں یوم پاکستان کی پڑیڈ کی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جس میں سول، فوجی قیادت اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی ہے۔ یوم پاکستان پریڈ میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ ہوگا اور چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان، کشمیر کی ثقافت بھی پیش کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر شیڈول پریڈ موسم کی خرابی کے باعث 25 مارچ تک مؤخر کردی گئی۔

اس موقع پر روایتی بگل بجا کر صدر مملکت کی پریڈ گراؤنڈ میں آمد کا اعلان کیا جائے گا جو خصوصی لال بگھی میں سوار ہو کر پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔ بعدازاں قومی ترانے اور قرآنی آیات کی تلاوت کے ساتھ تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ صدر مملکت کی جانب سے پریڈ کے معائنے کے بعد پاک فضائیہ اور پاک بحریہ فلائنگ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے اور پاک فوج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کریں گے اور پاکستان کے دفاعی سازو سامان کی نمائش بھی کی جائے گی۔ پریڈ میں چین، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، بحرین اور سری لنکا کے فوجی دستے بھی شامل ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 923292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923292/شکر-پڑیاں-پریڈ-گراؤنڈ-میں-یوم-پاکستان-کی-پڑیڈ-تقریب-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org