QR CodeQR Code

58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں، ندیم بابر

25 Mar 2021 08:42

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، اوگرا نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پر کمپنیوں کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر نے وفاقی کابینہ سے 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ ندیم بابر کا کہنا تھاکہ 58 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسمگلنگ یا بدعنوانی میں ملوث ہیں، 8 آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 92 فیصدصارفین کو پیٹرولیم مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے حقائق کے باوجود بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی، اوگرا نے خلاف ضابطہ عبوری لائسنسوں پر کمپنیوں کو کام کرنے کی کھلی چھوٹ دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ کردیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 923295

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923295/58-آئل-مارکیٹنگ-کمپنیوں-کے-خلاف-تحقیقات-کی-جائیں-ندیم-بابر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org