QR CodeQR Code

صحیح سمت میں ایک مثبت قدم ہے، محبوبہ مفتی

25 Mar 2021 08:55

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو یوم پاکستان پر خط لکھ کر مبارکباد دینا ایک مثبت پیش رفت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو یوم پاکستان پر خط لکھ کر مبارکباد دینے کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے بات چیت اور مفاہمت کا عمل شروع ہوگا۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو یوم پاکستان پر خط لکھ کر مبارکباد دینا ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مودی کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطہ کرنا صحیح سمت میں ایک قدم ہے جیسا کہ واجپئی جی نے کہا تھا، ہم اپنے دوستوں کو تبدیل کرسکتے ہیں لیکن ہمسایہ نہیں۔ انہوں نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ اس سے بات چیت اور مفاہمت کا عمل شروع ہوگا۔ کشمیر کو مرہم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کو جو ایک خط لکھ کر پڑوسی ملک کے عوام کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی ہے، اُس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہترہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 923297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923297/صحیح-سمت-میں-ایک-مثبت-قدم-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org