0
Thursday 25 Mar 2021 11:27

سندھ پولیس پر کورونا کے وار، مزید 89 افسر و جوان شکار

سندھ پولیس پر کورونا کے وار، مزید 89 افسر و جوان شکار
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس پر کورونا کے وار جاری ہیں، جبکہ کراچی میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے دوران گزشتہ 10 روز کے دوران 89 پولیس افسر اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران سندھ پولیس کے 89 پولیس افسران اور جوان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، کورونا وائرس سے متاثرہ افسران اور جوانوں کی مجموعی تعداد 6339 ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرائض کی ادائیگی کے دوران 24 پولیس افسران اور جوان شہید ہو چکے ہیں، کورونا وائرس سے شدید بیمار ہونے والے 80 افسران اور جوان اسپتالوں اور گھروں پر زیر علاج ہیں، کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 6235 افسران اور جوان صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سندھ پولیس کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھ رہی ہے اور اس سلسلے روزانہ کی بنیاد پر اقدامات جاری ہیں کورونا وبا کے دوران ہراول دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمت انسانی کیلئے پُرعزم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 923326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش