0
Thursday 25 Mar 2021 15:30

ڈسکہ الیکشن پہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نون لیگ کے بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان

ڈسکہ الیکشن پہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نون لیگ کے بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے سچ کے موقف کی پاسداری کرتے ہوئے ڈسکہ الیکشن کو موخر کیا، این اے 75 ڈسکہ میں قبضہ مافیا مسلط تھا، مریم نواز نے من گھڑت بیانئے کو جنم دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ڈسکہ الیکشن میں اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، ایک سیاسی جماعت نے ڈسکہ الیکشن متنازعہ بنانے کی سازش کی، این اے 75 ڈسکہ میں قبضہ مافیا مسلط تھا، جس نے قتل کیا وہ شخص کئی کیسز میں مطلوب تھا، یہ شخص نون لیگ کے ساتھ ریلیف ملنے پر ملا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نون لیگ کے بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کر دیا ہے، آج حق جھوٹ پر غالب آیا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ این اے 75 الیکشن میں پورا دن فائرنگ ہوتی رہی، ڈسکہ الیکشن میں قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 923362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش