QR CodeQR Code

ڈاکٹر بن کر علاقے کی خدمت کرنا چاہتی ہوں، نرجس مظفر

16 Aug 2011 18:32

اسلام ٹائمز:پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کی طالبہ نرجس مظفر نے کل 1100 نمبروں میں سے 970 نمبر حاصل کر کے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نرجس مظفر اپنی ابتدائی تعلیم سے لے کر ایف ایس سی تک کلاس میں پوزیشن ہولڈ رہی ہیں۔


اسکردو:اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا، نتائج کے مطابق پبلک سکول اینڈ کالج سکردو کی طالبہ نرجس مظفر نے کل 1100 نمبروں میں سے 970 نمبر حاصل کر کے گلگت بلتستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسی کالج کی طالبہ قرعۃ العین اکبر نے 961 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ نرجس مظفر اپنی ابتدائی تعلیم سے لے کر ایف ایس سی تک کلاس میں پوزیشن ہولڈ رہی ہیں اور وہ اب میڈیکل کے شعبے میں نام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور ڈاکٹر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنا چاہتی ہے، تاکہ وہ علاقے کے غریبوں کی بہتر انداز میں خدمت کر سکے۔


خبر کا کوڈ: 92339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/92339/ڈاکٹر-بن-کر-علاقے-کی-خدمت-کرنا-چاہتی-ہوں-نرجس-مظفر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org