QR CodeQR Code

کسی کی چوری بچانے کے لئے مولانا سامنے آئے ہیں، حلیم عادل شیخ

25 Mar 2021 18:04

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس لئے چپ ہوگئی تھی کہ شاید سوئس کیس پر نظر نہ ڈلے، جب سوئس کیس کے ڈبے کھلنے لگے تو یہ دوبارہ پی ڈی ایم میں گھس رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ  کا کہنا ہے کہ کسی کی چوری بچانے کے لئے مولانا سامنے آئے ہیں، یہ سب نیب زدہ ہیں یہ این آر او لینا چاہتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج انصاف کی فتح ہوئی ہے، ہمیں دہشتگردی کے جھوٹے مقدمات میں پھنسایا گیا تھا، میرے چار ساتھی ابھی میں جیل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی تھانے یا سی آئی اے سینٹر پر حملہ نہیں کیا۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ  پیپلز پارٹی اس لئے چپ ہوگئی تھی کہ شاید سوئس کیس پر نظر نہ ڈلے، جب سوئس کیس کے ڈبے کھلنے لگے تو یہ دوبارہ پی ڈی ایم میں گھس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا بھی میدان میں آگئے یہ مولانا رینٹل ہیں، کبھی مارچ اور کبھی ایف اے ٹی ایف کے نام پر بلیک میل کرتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان آپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 923391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923391/کسی-کی-چوری-بچانے-کے-لئے-مولانا-سامنے-آئے-ہیں-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org