0
Thursday 25 Mar 2021 18:09

صحت نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونیکی کی وجہ سے نواز شریف واپس نہیں آرہے، محمد زبیر

صحت نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونیکی کی وجہ سے نواز شریف واپس نہیں آرہے، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے اپنی ہی پارٹی کے بیانیے کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف اپنی صحت کی وجہ سے نہیں بلکہ فیئر ٹرائل نہ ہونے کی وجہ سے وطن واپس نہیں آرہے۔ ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا کہ بلاول نے کہا تھا کہ استعفے ایٹم بم کی طرح مناسب وقت پر استعمال ہوں گے، اب پیپلز پارٹی کہتی ہے اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ن لیگ کا مؤقف ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے استعفے دیئے جائیں، پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیتی تو ہمیں حکمت عملی کو تبدیل کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے 15 فروری کو پاسپورٹ کی تجدید کیلئے خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 16 فروری ‏کو سفارتی پاسپورٹ ختم ہورہا ہے نیا جاری کیا جائے۔ نواز شریف نے لندن ہائی کمیشن کو اپنے دستخط سے خط بھیجا ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ ‏نواز شریف نےاس حکومت کو خط لکھا جسے وہ تسلیم نہیں کرتے۔ قبل ازیں وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ پاکستان کو ایک خط ارسال کیا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ ‏نواز شریف مفرور مجرم ہیں، ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی درخواست پر کارروائی نہ کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 923392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش