0
Thursday 25 Mar 2021 18:16

کورونا ویکسینیشن، خیبر پختونخوا میں بزرگ شہریوں کیلئے رجسٹریشن کی شرط ختم

کورونا ویکسینیشن، خیبر پختونخوا میں بزرگ شہریوں کیلئے رجسٹریشن کی شرط ختم
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 60 سال سے زائد العمر افراد کی کورونا سے بچاو کی ویکسی نیشن کے لئے رجسٹریشن اور کوڈ کی عائد کردہ شرط کو ختم کرتے ہوئے تمام اسپتالوں کو ان افراد کو ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ہے تاہم اسپتالوں کو ان افراد کے شناختی کارڈ نمبر و دیگر تفصیلات کا ریکارڈ لازمی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے 75 سے زائد العمر شہریوں کے بعد 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو بھی کورونا ویکسی نیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کے لئے 1166 رجسٹریشن کروانے کے باوجود کئی مسائل سامنے آرہے تھے، بعض معمر شہریوں کی رجسٹریشن تو ہوگئی تھی اور ان کے سینٹرز کی نشاندہی بھی بذریعہ میسج ان کو موصول ہوگئی تھی تاہم ان کا رجسٹریشن کوڈ نمبر جاری نہیں کیا گیا۔

اسی طرح بعض شہریوں کی جانب سے یہ شکایات بھی سامنے آئیں کہ انکی ویکسینیشن کے لئے رجسٹریشن کے بعد ان کو اپنے قریبی رہائشی علاقے کی بجائے کسی دور دراز گاؤں میں قائم سینٹر بتایا گیا جہاں وہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگواسکتے تھے۔ حتٰی کہ بعض شہریوں کے مطابق انہیں دوسرے ضلع کے مراکز کی بھی نشاندہی کی گئی تھی جس نے شہریوں کو شدید کنفیوژن کے ساتھ ساتھ مشکل کا بھی شکار کردیا تھا۔ اسی طرح معمر شہریوں کے رشتہ داروں کی جانب سے سینٹرز کی تبدیلی سمیت کوڈ کو بجھوانے کی بار بار درخواست کی جارہی تھی۔ نادرا کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی سست روی پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے صوبے کو 60 سے زائد العمر شہریوں کی بغیر کوڈ و سینٹر کی رجسٹریشن کے کورونا ویکسی نیشن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں و کورونا سینٹرز کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش