QR CodeQR Code

لاپتہ شہری عارف حسین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ طلب

25 Mar 2021 18:41

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ شہری عارف حسین کو سینٹرل کے علاقے سے 4 سال قبل اٹھایا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے 4 سال ہوچکے، کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری عارف حسین کی بازیابی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ کو طلب کرلیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو لاپتہ شہری عارف حسین کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ شہری عارف حسین کو سینٹرل کے علاقے سے 4 سال قبل اٹھایا گیا تھا۔ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے 4 سال ہوچکے، کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ ہر بار اسی طرح یہاں آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ عدالت نے تنبیہ کی آئندہ سماعت پر آئی جی سندھ کو بلاتے ہیں۔، آئندہ سماعت پر بہتر رپورٹ پیش کی جائے ورنہ کارروائی ہوگی۔ عدالت نے آئی جی سندھ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک کے لئیے ملتوی کردی۔


خبر کا کوڈ: 923400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923400/لاپتہ-شہری-عارف-حسین-کی-بازیابی-سے-متعلق-درخواست-پر-آئی-جی-سندھ-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org