QR CodeQR Code

سی سی پی او لاہور نے افسران و اہلکاروں کو نماز کی اجازت دیدی

25 Mar 2021 19:38

سی سی پی او کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اہلکار نماز ادا کر سکتے ہیں، لیکن تمام اہلکار ایک وقت میں نہیں بلکہ ایک ایک کرکے نماز ادا کر سکیں گے۔ ایک اہلکار اگر نماز ادا کرنے جائے گا تو باقی اہلکار چوکس ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران اور اہلکاروں کیلئے دوران ڈیوٹی نماز ادا کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ اس سے قبل ایس پی ڈولفن نے دوران ڈیوٹی اہلکاروں کے نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سی سی پی او کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوران ڈیوٹی اہلکار نماز ادا کر سکتے ہیں، لیکن تمام اہلکار ایک وقت میں نہیں بلکہ ایک ایک کرکے نماز ادا کر سکیں گے۔ ایک اہلکار اگر نماز ادا کرنے جائے گا تو باقی اہلکار چوکس ہو کر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ سی سی پی او کی جانب سے نماز کی اجازت ملنے پر لاہور پولیس کے اہلکاروں نے سی سی پی او سے اظہار تشکر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 923411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923411/سی-پی-او-لاہور-نے-افسران-اہلکاروں-کو-نماز-کی-اجازت-دیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org