خاشقجی کیس کے یو این تفتیش کار کو قتل کی دھمکی نہیں دی، سعودیہ
25 Mar 2021 19:48
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جنوری 2020 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ایک سینئر عہدیدار نے دو مرتبہ دھکمی دی کہ اگر اقوام متحدہ نے انہیں نہیں روکا تو کلیمارڈ کو خیال رکھنا ہوگا۔
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے سینئر عہدیدار نے اقوام متحدہ کے تفتیش کار اگنیس کیلمارڈ کو 2018 میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی سے تفتیش پر قتل کی دھمکی دینے کا دعوٰ مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق برطانوی اخبار گارجین نے رپورٹ میں کہا تھا کہ جنوری 2020 میں جنیوا میں اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران سعودی عرب کے ایک سینئر عہدیدار نے دو مرتبہ دھکمی دی کہ اگر اقوام متحدہ نے انہیں نہیں روکا تو کلیمارڈ کو خیال رکھنا ہوگا۔ اقوام متحدہ کی ماورائے آئین و قانون قتل اور پھانسیوں سے متعلق امور کی نمائندہ خصوصی کلیمارڈ نے کہا تھا کہ ان الفاظ کو جنیوا میں ان کے ساتھیوں نے قتل کی دھمکی سے تعبیر کیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 923414