QR CodeQR Code

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چوہے بلی کا کھیل جاری ہے، معصوم نقوی

25 Mar 2021 20:01

جے یو پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں، انہیں 35 سال کی کرپشن کا حساب دینا ہو گا، اداروں پر حملے، مرعوب کرنے کی کوشش اور احتساب سے فرار کے سوا کچھ نہیں، اگر ان کا دامن صاف ہے تو نیب کو حساب دیں، عوامی جتھے بنا کر حملے نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چوہے بلی کا کھیل اور اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے، افسوس عوام دونوں کی ترجیح نہیں، پی ڈی ایم مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت کے ایشوز کو چھوڑ کر حکومت کے خاتمے کی تحریک چلا رہی ہے۔ لاہور میں عہدیداروں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک میں رکن جماعتوں کے کارکن ساتھ ہیں مگر عوام کی حمایت تحریک کیساتھ نہیں، دوسری طرف حکومت نے بھی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن کی داستانیں زبان زد عام ہیں، انہیں 35 سال کی کرپشن کا حساب دینا ہو گا، اداروں پر حملے، مرعوب کرنے کی کوشش اور احتساب سے فرار کے سوا کچھ نہیں، اگر ان کا دامن صاف ہے تو نیب کو حساب دیں، عوامی جتھے بنا کر حملے نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 923415

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923415/حکومت-اور-اپوزیشن-کے-درمیان-چوہے-بلی-کا-کھیل-جاری-ہے-معصوم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org