QR CodeQR Code

پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دیکر عوام کی جیبیں محفوظ بنائی جارہی ہیں، فردوس عاشق اعوان

25 Mar 2021 20:05

نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی کرپشن ہوئی جس کا سراغ لگا رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں بھی کرپشن ہوئی جس کا سراغ لگا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دیکر ان کا کام شفاف کرنا چاہتے ہیں، نہیں چاہتے کہ پٹواری آپ کی جیبیں کاٹیں، لیپ ٹاپ دیکر عوام کی جیبیں محفوظ بنائی جارہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے صوبہ پنجاب میں طلبہ کی بجائے پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کی مخالفت کی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب نے طلبہ کے لیپ ٹاپس پٹواریوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس بحران میں مستحق اور لائق طلبہ کوآن لائن تعلیم کے لیے لیپ ٹاپس کی زیادہ ضرورت ہے یا پٹواریوں کو؟ ایچ ای سی اس فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 923418

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923418/پٹواریوں-کو-لیپ-ٹاپ-دیکر-عوام-کی-جیبیں-محفوظ-بنائی-جارہی-ہیں-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org