0
Thursday 25 Mar 2021 20:15

لاہور، نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو کی گئی طلبی ملتوی کر دی

لاہور، نیب نے مریم نواز کی 26 مارچ کو کی گئی طلبی ملتوی کر دی
اسلام ٹائمز۔ نیب لاہور میں آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز کی کل نیب لاہور میں پیشی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے کورونا وباکی تیسری لہر کے حوالے سے جاری حالیہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ این سی او سی کی جانب سے ہر نوعیت کے ہجوم کو اکٹھا کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریم نواز کو اس سے قبل بھی طلب کیا گیا تھا اور اس موقع پر لیگی کارکنوں نے نیب کی عمارت پر شدید پتھراو کیا تھا جو نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے تھے۔

نیب لاہور نے مریم نواز کو دوسری مرتبہ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی  تاہم اب این سی او سی کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مفاد عامہ کے تحت نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کی کل کی پیشی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پیشی کیلئے نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر نیب نے نیب لاہور کے باہر تعینات کی گئی تمام سکیورٹی کو واپس جانے کی ہدایت کر دی ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب نے کسی دباو میں نہیں بلکہ عوامی بھلائی کیلئے یہ اقدام کیا ہے۔ نیب کا کسی سیاسی گروہ یا جماعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ نیب کی وابستگی صرف ریاست پاکستان اور پاکستان کے عوام کیساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 923420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش