0
Thursday 25 Mar 2021 21:53

نلتر کا واقعہ جی بی کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے، آغا راحت حسین

نلتر کا واقعہ جی بی کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے، آغا راحت حسین
اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ کونسل کا ہنگامی اجلاس، نلتر کے دلخراش واقعہ کی بھرپور مذمت اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا نلتر کا واقعہ جی بی کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔ انتظامیہ دہشتگردانہ عمل کے پس پشت عناصر کو بے نقاب کرے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مرکزی امامیہ کونسل گلگت وزیر محمد مظفر عباس نے کہا ملک دشمن قوتوں کو علاقے کی ترقی پسند نہیں، جب بھی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دینے کی بات ہوئی ہے، ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہشت گردوں نے منصوبہ بندی کے تحت وقت اور جگہ کا انتخاب کیا ہے، ہم نلتر واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک دشمن استعماری قوتیں ہمیں آپس میں الجھا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں ایسی صورتحال میں دانشمندی، بردباری اور سیاسی بصیرت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 923429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش