0
Thursday 25 Mar 2021 23:02

سعودی ولی عہد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات

سعودی ولی عہد کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی، جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی، اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان سلامتی و استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے سمیت دلچسپی کے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے سعودی ولی عہد کو چینی صدرشی جین پنگ کا نیک خواہشات اور خیرسگالی پر مبنی پیغام بھی پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 923442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش