0
Thursday 25 Mar 2021 23:56

آر ایس ایس کی تنظیموں کو اب ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہوں گا، راہل گاندھی

آر ایس ایس کی تنظیموں کو اب ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہوں گا، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کو نشانہ بناتے ہوئے جمعرات کے روز کہا کہ آر ایس ایس میں احترام اور پیار کا فقدان ہے، اس لئے اب وہ اس سے وابستہ تنظیموں کو ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریوار (فیملی) میں ہر ایک کے لئے احترام، پیار، شفقت اور احترام کا جذبہ ہوتا ہے، لیکن آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں میں خواتین اور بزرگوں کے لئے بھی احترام کا جذبہ نہیں ہے، اس لئے آج کے بعد سے وہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو ’سنگھ پریوار‘ نہیں کہیں گے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ میرا خیال ہے کہ آر ایس ایس اور اس سے وابستہ تنظیموں کو سنگھ پریوار کہنا درست نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 923449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش