0
Thursday 25 Mar 2021 23:56

اذان کے بعد برقعہ پر پابندی کا معاملہ، اترپردیش کے وزیر کا متنازعہ بیان

اذان کے بعد برقعہ پر پابندی کا معاملہ، اترپردیش کے وزیر کا متنازعہ بیان
اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیر آنند شکلا نے اذان پر اعتراض کے بعد مسلم خواتین کے ’برقعہ‘ پر متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین کو برقعہ سے آزاد کروانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برقعہ کو شیطانی روایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح تین طلاق سے مسلم خواتین کو آزاد کروایا گیا ہے، اسی طرح برقعہ سے بھی آزاد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے برقعہ پر پابندی عائد کی ہے متنازعہ وزیر آنند شکلا نے دو دن قبل ہی ضلع مجسٹریٹ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے شکایت کی کہ وہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکرس سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور اپنے خدمات ادا کرنے قاصر ہیں۔ آنند شکلا کو اس مسلم مخالف بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش