0
Thursday 25 Mar 2021 23:29

پاراچنار کے کسانوں میں اعلیٰ کوالٹی آلو کا تخم تقسیم

پاراچنار کے کسانوں میں اعلیٰ کوالٹی آلو کا تخم تقسیم
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے کسانوں میں اعلیٰ کوالٹی آلو کا تخم اور دیگر اشیاء تقسیم کئی گئیں، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ کوالٹی تخم کی پیداوار کے باعث آئندہ سال ملک بھر کو پاراچنار سے اعلیٰ کوالٹی آلو کے تخم فراہم کئے جائیں گے، محکمہ زراعت ریسرچ پاراچنار سنٹر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ وزیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ تاجر حسین نے کہا کہ کسانوں کو آلو سمیت مختلف اشیاء کے تخم اور دیگر اوزار دئیے جارہے ہیں تاکہ پیداوار میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ باقاعدہ تربیت کے بعد دو سو ساٹھ کسانوں میں آلو کا تخم اور دیگر اشیاء دی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال تخم کی فراہمی کے بعد ضلع کرم میں آلو کی بہترین پیداوار ہوئی تھی اور پنجاب کے مختلف علاقوں کو تخم ضلع کرم سے فراہم کیا گیا تھا، اس سال دو سو ساٹھ کسانوں میں اعلیٰ کوالٹی تخم تقسیم کیا گیا، جس کے بعد توقع ہے کہ آئندہ سال ملک بھر کے مختلف علاقوں کو پاراچنار ضلع کرم سے آلو کے تخم فراہم کیے جائیں گے، تخم کے علاؤہ کسانوں میں فصل کاٹنے والی مشینوں سمیت دیگر اشیاء بھی تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 923453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش