QR CodeQR Code

تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے، لیاقت بلوچ 

25 Mar 2021 23:34

ملتان سے جاری بیان میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے باہر پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چھ روز دھرنا دیا، اب اساتذہ اور دیگر صوبائی محکموں کے ہزاروں سرکاری ملازمت پیشہ مرد و خواتین تنخواہوں میں اضافہ کیلئے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت ان سے مذاکرات نہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری اداروں کے ملازمین ہر روز سراپا احتجاج ہیں مگر حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مطالبات کو سنی ان سنی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب سول سیکرٹریٹ کے باہر پہلے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چھ روز دھرنا دیا اور اب اساتذہ اور دیگر صوبائی محکموں کے ہزاروں سرکاری ملازمت پیشہ مرد و خواتین تنخواہوں میں اضافہ کے لیے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت ان سے مذاکرات نہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دے رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے۔ اسی طرح پنشنرز اور EOBI کے ریٹائرڈ پنشنرز کی پنشن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ان کا معاشی استحصال کیا تھا، اب تو قیامت خیز مہنگائی سروں پر مسلط ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سرکاری ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی تائید و حمایت کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 923458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923458/تمام-سرکاری-ملازمین-کی-تنخواہوں-میں-مہنگائی-کے-تناسب-سے-اضافہ-کیا-جائے-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org