0
Thursday 25 Mar 2021 23:57

سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان

سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا۔ انجمن تاجران نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ نلتر کیخلاف جمعہ کے روز مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی۔ سانحہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے تاجروں نے کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت گلگت میں شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔ یاد رہے کہ جمعرات کے روز گلگت سے نلتر جانے والی مسافر وین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔ دوسری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین اہم ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش