1
0
Thursday 25 Mar 2021 23:54

چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے گئے

چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے گئے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چینی سٹے بازی میں ملوث 37 افراد کے آئی ڈی کارڈز بلاک ‏کرا دیئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک عابد، اسد پرویز بٹ، شیخ ساجد محمود، طحہٰ بٹ، خرم ‏شہزاد بھٹی، خرم شہزاد، محمد ندیم، شیخ محمد طفیل کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔ شیخ محمد عمران، طفیل، سہیل صفدر بٹ، مجتبیٰ لون، جنید مولوی ظہیر، وقاص اشرف، اویس علی، شیخ ‏قمر سلیم، عامر آصف، راشد، مرزا محمد ندیم اشرف، مستنصر ظہور، مرزا اسلم، مرزا افضل، اسد حسین، عامر ‏وحید، فضل احمد، ماجد ملک، ملک زاہد، سفیان ملک، فرقان بابا، اسلم بجلی، شیخ منظور شہزاد، ‏محمود بھلی، مشتاق پراچہ، آصف پراچہ، عمر صلاح الدین بٹ، فیصل ضیا بٹ کے کارڈ بھی بلاک کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا نام بلیک لسٹ میں بھی شامل کیا جارہا ہے، ملزمان پر چینی کی سٹہ ‏بازی سے 110 ارب روپے کمانے کا الزام ہے۔ واضح رہے کہ چینی اسکینڈل کے معاملے پر شوگر ڈیلرز کے گھروں پر رات گئے ایف آئی اے نے چھاپے مارے ‏اور گھروں سے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے مختلف علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ‏شوگر ڈیلرز کے گھروں پر چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں میں شوگر ڈیلرز اور اہلخانہ کے موبائل فونز لے لیےگئے، لیپ ٹاپ، ‏سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 923472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Nooraant
Pakistan
چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے گئے
بـڑی مچھلیوں کے نام شامل نہیں!
ہماری پیشکش