0
Friday 26 Mar 2021 11:35

سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے، شاہد خاقان عباسی

سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب احتساب نہیں، سیاست کا ادارہ ہے، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن میں رہنے کے باوجود وزیراعظم نے اجلاس بلایا، عمران خان نے اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی پر گفتگو کی، نیب مقدمات کی اہمیت کا سب کو علم ہے، نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے، عدالتوں کا احترام ہونا چاہیئے، سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر مؤقف کیا ہے؟، کوئی نہیں جانتا۔
 
خبر کا کوڈ : 923543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش