QR CodeQR Code

یوسف رضا گیلانی سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر

26 Mar 2021 15:31

ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر قیوم سومرو نے وصول کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی تھی۔

 
ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔ شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا، یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی دو اہم جماعتیں مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلزپارٹی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے میں آمنے سامنے آگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923564/یوسف-رضا-گیلانی-سینیٹ-میں-قائد-حزب-اختلاف-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org