0
Friday 26 Mar 2021 15:49

4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی راولپنڈی میں برسی منانے کی اجازت نہ مل سکی

4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی راولپنڈی میں برسی منانے کی اجازت نہ مل سکی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی راولپنڈی میں برسی منانے کی اجازت نہیں دی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسے کیلئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ انتظامیہ نے پیپلزپارٹی کو لیاقت باغ جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ہر قسم کی سیاسی، سماجی تقریبات پر پابندی عائد ہے۔
 
دوسری جانب سندھ کی وزارت صحت نے بھی راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں کوونا وائرس پھیلنے کے خدشات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع نے خبر دی ہے کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 17 فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ 2 فیصد ہے۔ اگر راولپنڈی میں چار اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔
 
اطلاعات ہیں کہ پیپلزپارٹی نے چار اپریل کے جلسے کے لئے مقام تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزارت صحت کی بریفنگ کے بعد جلسے کا مقام تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کا راولپنڈی کی بجائے سندھ میں جلسے کے انعقاد کا امکان ہے۔ چند روز قبل راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر جماعت اسلامی کو بھی لیاقت باغ جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔
 
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے واضح کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافے کی وجہ سے جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جماعت اسلامی نے مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف 28 مارچ کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 923570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش