0
Friday 26 Mar 2021 15:51

طلبا کیلئے موبائل آن لائن سروس فراہم نہیں کی، کراچی انٹر بورڈ کی تردید

طلبا کیلئے موبائل آن لائن سروس فراہم نہیں کی، کراچی انٹر بورڈ کی تردید
اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلبا کیلئے موبائل آن لائن سروس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سوشل میڈیا پر ملتے جلتے ناموں سے چلنے والے تمام جعلی فیس بک پیجز، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کی  آفیشل ویب سائٹ  www.biek.edu.pk کا ایڈریس ہے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی طلبا و طالبات کو متنبہ کرتا ہے کہ جعلی فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام اکاؤنٹس کے ذریعہ فراڈ کی بھی کچھ اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی یہ واضح کرتا ہے کہ اورنگ زیب رانا نامی شخص کا اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی سے کوئی تعلق نہیں، یہ جعلی فیس بک اکاوئنٹ، ٹوئٹر اور انسٹا گرام کے ذریعے طلبا  و طالبات سے فراڈ اور اضافی فیسیں وصول کر رہا ہے اور ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ذریعے سید حسیب علی کے نام سے پیسے منگواتا ہے، اس کی تمام تفصیلات طالبعلموں کو آگاہی کیلئے فراہم کی جا رہی ہیں کہ اس نام کے شخص یا اس سے ملتے جلتے ناموں والے کسی فیس بک، ٹوئٹر یا انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چلنے والی معلومات پر یقین نہ کریں اور ان اکاؤنٹس پر کسی بھی شخص سے نہ رابطہ اور نہ ہی کسی قسم کا لین دین کریں۔

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی نے واضح کیا کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی شخص کو نہ ہی نمائندہ مختص کیا گیا اور نہ ہی کوئی موبائل آن لائن سروس بورڈ کی جانب سے فراہم کی جا رہی ہے، طلبہ کسی بھی ایسے جعل سازوں سے رابطے سے گریز کیں۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی اس سے قبل بھی ایسے تمام فیس بک اکاؤنٹس کے بارے میں پہلے ہی ایک پریس ِریلیز کے تحت جاری کر چکا ہے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے ایک خط کے تحت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھی بھیج چکا ہے اور ایک مرتبہ پھر ان تمام جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تفصیلات بمعہ شواہد کے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیج رہا ہے اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، کراچی ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش