0
Friday 26 Mar 2021 16:07

کتا مار مہم کیسے چلائیں؟ اپوزیشن لیڈر سندھ کا چیف سیکرٹری کو خط

کتا مار مہم کیسے چلائیں؟ اپوزیشن لیڈر سندھ کا چیف سیکرٹری کو خط
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کی کیا منصوبہ بندی ہے، اراکین کیسے کتا مار مہم چلائیں۔ تفصیلات کے مطابق اراکین سندھ اسمبلی کیلئے کتے مار مہم شروع کرنے کے حوالے سے سندھ ہائیکورٹ کے حکم نامے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط تحریر کر دیا ہے۔ خط میں حلیم عادل شیخ نے سوال کیا ہے کہ سندھ حکومت کی کیا منصوبہ بندی ہے، اراکین کیسے کتا مار مہم چلائیں؟ گذشتہ مالی سال میں کتا مار مہم کیلئے مختص فنڈز کی تفصیلات فراہم اور متاثرہ مریضوں کیلئے ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کی تفصیلات مہیا کی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سندھ حکومت کیا حکمت عملی بنا رہی ہے، یہ بات واضح رہے کہ ہمیں میونسپل آفیسرز کی تقرری، تبادلے کے اختیارات حاصل نہیں، یہ اختیارات کچھ مخصوص اراکین کو ہی حاصل ہیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بقیہ اراکین کے پاس چیف میونسپل آفیسر اور تعلقہ میونسپل آفیسرز کی تبدیلی کے اختیارات نہیں، بتایا جائے کہ اس کیلئے کن اراکین سے رابطہ کیا جائے، ہم ہر سطح پر سوسائٹی کو کتے کے کاٹنے سے بچانے کیلئے پُرعزم ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 923580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش