0
Friday 26 Mar 2021 16:55

مر سکتے ہیں توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتے، سعد رضوی

مر سکتے ہیں توہین رسالت برداشت نہیں کرسکتے، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ دو قومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے، اس کی مخالفت کرنیوالے بیرونی آلہ کار ہیں، ختم نبوت کا تحفظ کرنا اور توہین رسالت کو روکنا عین اسلام اور ایمانی فرض ہے، ملک کا آئین قرآن و سنت کے تابع ہے، حکومت فرانس کے اسلام دشمن رویئے پر خاموشی اختیار نہ کرے، حکمران عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کرکے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالیں، کائنات کا وجود نبی کریم ؐ کے طفیل ہے، دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ مر سکتے ہیں توہین رسالت برداشت نہیں کر سکتے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے قرضوں کو مسترد کرنا ہوگا، وضو کورونا وباء کا اینٹی بائیوٹک علاج ہے۔ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ فرانس اسلام دشمن ملک بن گیا ہے، فرانس کا رویہ مذاہب کو ٹکراو اور دنیا میں جنونیت کو فروغ دے گا، محسن انسانیت کی عزت کے پہرے گستاخ رسول کیلئے سیدنا عمر فاروق کی تلوار ثابت ہونگے، فرانس کو عالمی سطح پر جنونی اور دہشتگرد ملک قرار دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ نبی کریم کی شان میں گستاخی کی جائے، آزادی رائے اگر جنونیت اور دہشتگردی کو تقویت دیتی ہے تو اس پر پابندی عائد کر دینی چاہیئے، آزادی رائے کا اظہار معاشروں کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کو آئینہ دیکھانے کیلئے کیا جائے تو اس سے جمہوریت مضبوط اور معاشی استحکام آتا ہے۔ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ آزادی رائے کی آڑ میں توہین آمیز خاکے کھلی دہشتگردی ہیں۔ اس موقع پر صدر ہائیکورٹ بار مقصود بٹر، سیکرٹری ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ خواجہ محسن عباس، فنانس سیکرٹری ایڈووکیٹ فیصل توقیر سیال، ایڈووکیٹ سردار سہیل، ایڈووکیٹ حارث لودھی، ایڈووکیٹ میاں محسن رضا، ایڈووکیٹ سید برہان شاہ، ایڈووکیٹ کاشف سیال، ایڈووکیٹ نعمان نعمانی، ایڈووکیٹ رضوان واہگہ، ایڈووکیٹ طاہرہ شاہین مصطفےٰ، ایڈووکیٹ ندا شاد، ایڈووکیٹ گل عامر، ایڈووکیٹ صائمہ بشیر، ایڈووکیٹ اسراء چودھری، ایڈووکیٹ نادیہ حشمت و دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 923583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش