0
Friday 26 Mar 2021 17:50

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
اسلام ٹائمز۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 اپریل تک ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع وسطی میں لگایا گیا مائیکرو اسمارٹ ڈاؤن کا دائرہ کار بڑھا دیا اور ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔ ضلع وسطی کی 4 ڈویژن کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ 8 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد کی 5 یوسیز کے علاقوں، رہائشی یونٹس پر لگایا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد پر ماسک پہننا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے افراد کی غیر ضروری نقل و حرکت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن میں کہا کہ علاقے میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی اور کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے جبکہ متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 923592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش