QR CodeQR Code

حکومت کا آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

26 Mar 2021 18:00

آڈٹ جون 2020ء میں پٹرولیم بحران میں ملوث کمپنیوں کا پتہ لگائے گا۔ اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کابینہ کی 16 مارچ کی ہدایات کا حوالہ دے کر آڈٹ کی ہدایت دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت توانائی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی ہدایت پر وزارت توانائی نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، آڈٹ جون 2020ء میں پٹرولیم بحران میں ملوث کمپنیوں کا پتہ لگائے گا۔ اس حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے، جس میں کابینہ کی 16 مارچ کی ہدایات کا حوالہ دے کر آڈٹ کی ہدایت دی گئی ہے۔ ٹی او آرز میں آڈیٹر جنرل کو کمپنیوں کی تمام تفصیلات کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کن کن کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی کی، اور کس نے کتنا پیسہ بنایا پتہ لگایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 923596

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923596/حکومت-کا-آئل-مارکیٹنگ-کمپنیوں-کے-فرانزک-آڈٹ-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org