QR CodeQR Code

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو پتھر کے دور میں لے جائے گا، شازیہ مری

26 Mar 2021 18:20

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ نالائق حکومت منی بجٹ کے ذریعے عوام پر بمباری کررہی ہے، ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان غریب بھوک، بے روزگاری اور معاشی بد حالی وجہ سے مررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کو پتھر کے دور میں لے جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق شازیہ مری نے کہا کہ نالائق حکومت منی بجٹ کے ذریعے عوام پر بمباری کررہی ہے، ایک وقت کی روٹی کے لئے پریشان غریب بھوک، بے روزگاری اور معاشی بد حالی وجہ سے مررہا ہے، حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے 140 ارب کے نئے ٹیکس عوام کا خون کا نچوڑنے کے مترادف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 923599

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923599/بجلی-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-عوام-کو-پتھر-کے-دور-لے-جائے-گا-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org