0
Tuesday 16 Aug 2011 20:27

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو کوششیں کرنا ہوں گی، صدر زرداری

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو کوششیں کرنا ہوں گی، صدر زرداری
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے جسے حل کرنے کے لئے دنیا کو مل جل کر کوشش کرنا ہوں گی۔ چینی خبر رساں ادارے سے خصوصی انٹرویو میں صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے کردار کو مدنظر رکھا جائے۔ پاکستان نے اس لڑائی میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔ صدر زرداری نے خطے اور عالمی ترقی میں چین کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا سنکیانگ کی ترقی سے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعاون بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحد کے قریب واقع اس علاقے کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انفراسٹرکچر کی ترقی سے جین اور پاکستان کے درمیان یقیناً تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور ہم یہی چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ صدر آصف زرداری رواں ماہ کے آخر میں چین کے خود مختار علاقے یغور کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 92360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش