0
Friday 26 Mar 2021 19:12

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کراچی کے عوام میرٹ پر فیصلہ کریں گے، علامہ مبشر حسن

این اے 249 کا ضمنی انتخاب، کراچی کے عوام میرٹ پر فیصلہ کریں گے، علامہ مبشر حسن
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں عوام ان امیدواروں کا احتساب کریں گے جنہوں نے گزشتہ الیکشن جیتنے کے بعد عوام سے منہ موڑ لیا، کراچی کے عوام باشعور ہیں اور میرٹ پر فیصلہ کریں گے، اب رنگین وعدوں پر بہلنے کا دور گزر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن اور سعید آباد کے مکین آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اب خوشنما وعدوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین نے سیاست میں کامیابی کو ہدف سمجھے بغیر عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ذاتی حیثیت سے غیر معمولی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا روایتی نعروں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، ایسے سیاستدانوں کو دوبارہ آزمانے کی ضرورت نہیں جنہوں نے ماضی میں عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں عوامی خدمت کا موقع دیا گیا تو اہل علاقہ کو کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ علامہ مبشر حسن نے حلقے کا دورہ کیا اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اہل علاقہ نے یقین دہانی کراتے ہوئے انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کی مکمل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش