QR CodeQR Code

فیصل آباد، شوہر اور دیور کے قتل کے الزام میں خاتون گرفتار

26 Mar 2021 19:14

مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون طلاق کیلئے ثاقب پر دباؤ ڈال رہی تھی تاہم انکار پر اس نے ثاقب کو قتل کردیا۔ دوسری جانب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مقتول شوہر کے اہل خانہ وراثت میں سے حصہ نہیں دینا چاہتے، اس لئے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں شوہر اور دیور کو قتل کرنیوالے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن سے ایک خاتون کو شوہر اور دیور کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، واقعے کا مقدمہ ایک سال قبل درج کیا گیا تھا۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ خاتون نے مقدمہ کے اندراج کے وقت پولیس کو بتایا تھا کہ ثاقب اور اس کے بھائی کو چوری کی واردات کے دوران قتل کیا گیا۔ مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون طلاق کیلئے ثاقب پر دباؤ ڈال رہی تھی تاہم انکار پر اس نے ثاقب کو قتل کردیا۔ دوسری جانب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مقتول شوہر کے اہل خانہ وراثت میں سے حصہ نہیں دینا چاہتے، اس لئے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس نے مشتبہ خاتون سے تفتیش اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
 


خبر کا کوڈ: 923603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923603/فیصل-ا-باد-شوہر-اور-دیور-کے-قتل-الزام-میں-خاتون-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org