0
Friday 26 Mar 2021 19:46

آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے عہدہ دینے کا کہا، یوسف رضا گیلانی

آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے عہدہ دینے کا کہا، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو سرکاری اپوزیشن کہنا درست نہیں، پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کیلئے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر بات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے عہدہ دینے کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے والے آزاد سینیٹرز کا بلوچستان عوامی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ڈی ایم کے تمام رہنماؤں سے ملوں گا اور انہیں اعتماد میں لوں گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی سے متعلق نوٹیفکیشن سینیٹ سیکریٹریٹ نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹر قیوم سومرو نے وصول کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ درخواست چیئرمین سینیٹ کو جمع کرائی تھی۔ ذرائع کے مطابق 21 پیپلزپارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی، 2 فاٹا، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔ شیری رحمان نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم کا کوئی جنازہ نہیں پڑھا گیا، یہ پیپلزپارٹی کا حق تھا۔
خبر کا کوڈ : 923605
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش