0
Friday 26 Mar 2021 22:56

حکومت مظلوم کو دیوار سے لگانے کی بجائے سینے سے لگائے، پروفیسر ابراہیم خان

حکومت مظلوم کو دیوار سے لگانے کی بجائے سینے سے لگائے، پروفیسر ابراہیم خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ بنوں جانی خیل میں قتل کئے جانے والے چار بے گناہ نوجوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ حکومت کی طرف سے اس سانحے پر مسلسل خاموشی بے حسی اور ظلم پر مبنی ہے۔ جانی خیل قوم کے نوجوانوں کے قاتلوں کی گرفتاری حکومت کے لئے چیلنج ہے۔ حکومت قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ بے گناہ نوجوانوں کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیگر ضلعی قیادت کے ہمراہ علاقہ جانی خیل کے دورہ کے دوران وہاں پر جاری چار نوجوانوں کے قتل خلاف دھرنے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر پروفیسر اجمل خان، شمالی وزیرستان کے امیر رحمٰن اللہ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بنوں کے صدر سید محمد جلال شاہ ایڈووکیٹ، صوبائی نائب صدر جے آئی یوتھ ڈاکٹر عبدالروف قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔

پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے ہی سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اس مسئلہ کو سینیٹ کے فلور پر مشتاق احمد خان، قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی اور صوبائی اسمبلی میں عنایت اللہ خان کو بھرپور آواز اٹھانے کیلئے کہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ مظلوم کو دیوار سے لگانے کی بجائے سینے سے لگائے۔ جماعت اسلامی مظلوموں کی ساتھی ہے۔ جانی خیل قوم کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کی حمایت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 923628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش