QR CodeQR Code

پشاور کی مقامی عدالت کا عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

26 Mar 2021 23:23

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عورت مارچ کے نام پر غیر اسلامی حرکات کی گئیں، اور عورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی مقامی عدالت نے 8 مارچ کو ہونے والے عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کی ایک مقامی عدالت میں درخواست گزار نے عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عورت مارچ کے نام پر غیر اسلامی حرکات کی گئیں، اور عورت مارچ منتظمین نے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عورت مارچ منتظمین کے خلاف ایف آئی درج کرنے کا حکم دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 923632

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923632/پشاور-کی-مقامی-عدالت-کا-عورت-مارچ-منتظمین-کیخلاف-مقدمہ-درج-کرنیکا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org