QR CodeQR Code

سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو، پوتی اور پوتے کو قتل کر دیا

26 Mar 2021 23:46

ڈسکہ کے علاقہ کوٹلی کوکیاں کے رہائشی بشارت نے پہلی بیوی کو طلاق دیکر دوسری شادی کی ہوئی تھی، باپ کا اپنے بیٹے کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا، دوسری بیوی پہلی بیوی کے بچوں کے بارے غلط بیانی کرکے انکے خلاف اسے اکساتی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسکہ میں جائیداد کا تنازعہ اور دوسری بیوی کے اْکسانے پر سنگدل باپ نے بیٹے، حاملہ بہو، پوتی اور پوتے کو فائرنگ اور آہنی راڈوں سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی کوکیاں کے رہائشی بشارت نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر دوسری شادی کی ہوئی تھی، باپ کا اپنے بیٹے کیساتھ جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا، دوسری بیوی پہلی بیوی کے بچوں کے بارے غلط بیانی کرکے ان کے خلاف اسے اکساتی تھی۔

بشارت طیش میں آگیا، صبح سویرے بشارت ڈیرے پر گیا اور وہاں کام کاج میں مصروف 25 سالہ بیٹے عدنان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پھر گھر آکر حاملہ بہو 22 سالہ مشل، 3 سالہ پوتے عبدالہادی اور ڈیڑھ سالہ پوتی ہانیہ فاطمہ کو آہنی راڈوں سے مار مار کر قتل کر دیا، چاروں افراد کے قتل کی خبر پر علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ ایس ایچ او تھانہ موترہ بدر منیر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت کو گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 923636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923636/سنگدل-باپ-نے-بیٹے-حاملہ-بہو-پوتی-اور-پوتے-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org