0
Saturday 27 Mar 2021 06:45

جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ، ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ پر بریفنگ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ، ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ پر بریفنگ
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف لاجسٹک ورکشاپس کا دورہ کیا، جہاں انہیں ورکشاپس میں ہوابازی سے متعلق مختلف ہیلی کاپٹرز کی اوورہالنگ پربریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلق عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لاجسٹک ورکشاپس میں لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا، ورکشاپس میں آرمی چیف کو ایوی ایشن اثاثوں اور اسٹورز کی دیکھ بھال سے آگاہ کیاگیا۔ راولپنڈی میں جنرل قمر باجوہ نے ورکشاپس کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے فوجی آلات سے متعلق ورکشاپس کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے کلیدی کامیابیوں پر کمانڈنٹ اور عملے کی کاوشوں کی تعریف کی۔
 
خبر کا کوڈ : 923661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش