QR CodeQR Code

روس کے ساتھ ملکر مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے محتاط انداز میں کام کریں گے، بلنکن

27 Mar 2021 09:14

برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بالآخر میں سوچتا ہوں کہ ہم روس سے ایسے تعلقات کی امید کر سکتے ہیں جو مستحکم ہو، روس کیطرف سے اس کی لاپرواہی اور مخالف کارروائیوں کا محاسبہ بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے برسلز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مغرب کے باہمی مفادات کو فروغ دینے کے لئے روس کو نیٹو میں شریک کرنا ہوگا لیکن محتاط بھی رہنا ہوگا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ خطرات کو کم کرنے کے لئے تعلقات کو ازسرنو استوار کرنے کی ضروت ہے، روس ایک کونسل کی تشکیل ذریعے بات چیت کا دوبارہ آغاز کرے۔ بلنکن نے روس سے متعلق مضبوط اور مشترکہ پوزیشن پر زور دیا۔ انہوں نے برسلز میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر میں سوچتا ہوں کہ ہم روس سے ایسے تعلقات کی امید کر سکتے ہیں جو مستحکم ہو۔
انہوں نے کہا کہ جب ہم روس کے ساتھ اپنے اور اتحاد کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لئے کام کریں گے تو ہم روس کو اس کی لاپرواہی اور مخالف کارروائیوں کا محاسبہ بھی کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 923675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923675/روس-کے-ساتھ-ملکر-مفادات-کو-آگے-بڑھانے-لئے-محتاط-انداز-میں-کام-کریں-گے-بلنکن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org