0
Saturday 27 Mar 2021 09:26

حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری

حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک ارب روپے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت کی کامیابی کی کہانیوں اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک ارب روپے اشتہاری مہم کے لیے منظور کر لیے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات کی ارسال کردہ سمری پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ای سی سی نے ایک نکاتی ایجنڈے کے جلدی میں بلائے گئے اجلاس کی سربراہی کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نے اشتہارات کے لیے اضافی ایک ارب روپے مختص کرنے کی سمری منظور کردی ہے تاکہ تیار شدہ اشتہاری مہم چلانے میں آنے والی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگی کی جائے۔ چنانچہ ای سی سی نے رواں مالی سال کے دوران حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا میں ایک جامع اور اچھی طرح سوچی سمجھی مہم شروع کرنے کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کےطور پر ایک ارب روپے منظور کیے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ای سی سی کو بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات اور کامیابی کی کہانیوں کو میڈیا میں مناسب کوریج حاصل نہیں ہورہی اور عوام عمومی طور پر اس بات سے بے خبر رہتے ہیں کہ حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے کیا کر رہی ہے۔ اس حوالے سے وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ حکومت کے عوامی اقدامات پر اشتہارات عوام کو آگاہ کرنے اور سکھانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک سینیئر افسر نے ڈان کو بتایا کہ وزرت اطلاعات و نشریات نے اس بات کی وکالت کی کہ اشتہارات عوام کو حکومت کے عوامی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرنے اور شعور دینے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ حکومت کے متعدد اقدامات اور منصوبے جن میں مالی اصلاحات، ہاؤسنگ اور انفرا اسٹرکچر کے پروجیکٹس، احساس پروگرام کی چھتری تلے اقدامات کے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی، توانائی اور دیگر کئی منصوبوں کو رسمی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہارات کے ذریعے اجاگر نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 923679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش