QR CodeQR Code

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز نے خود یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی، چوہدری منظور

27 Mar 2021 11:07

یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر لیگی رہنماؤں کی تنقید کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) میڈیا پر بات کرنے کے بجائے پی ڈی ایم میں بات کرے، احسن اقبال نے جو باتیں کیں وہ مناسب نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے سینیٹرز نے خود یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی، ہمیں ان کی ضرورت نہیں تھی۔ نجی ٹی وی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور کا کہنا تھا کہ ہمارے سینیٹرز ان سے جا کر ملے تو انہوں نے خود اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر لیگی رہنماؤں کی تنقید کے حوالے سے رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا مسلم لیگ (ن) میڈیا پر بات کرنے کے بجائے پی ڈی ایم میں بات کرے، احسن اقبال نے جو باتیں کیں وہ مناسب نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 923707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/923707/بلوچستان-عوامی-پارٹی-کے-سینیٹرز-نے-خود-یوسف-رضا-گیلانی-کی-حمایت-چوہدری-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org