0
Saturday 27 Mar 2021 12:54

این سی او سی اجلاس کے بعد اسد عمر کی اہم پریس کانفرنس

این سی او سی اجلاس کے بعد اسد عمر کی اہم پریس کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دو ہفتے پہلے پابندیوں میں اضافہ کیا تھا، ہم پابندیاں خوشی سے نہیں لگاتے، اب ملک میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور خطرناک حد تک پھیل چکا ہے، اس کی وجہ سے برطانیہ میں سامنے آنے والا نیا وائرس ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کا پھیلاؤ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں تیزی سے ہورہا ہے، بھارت میں بھی تیزی سے وبا پھیل رہی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کل 2842 مریض انتہائی تشویشناک حالت میں موجود تھے، پچھلے 12 دن میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اگر اسی رفتار سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ہم پہلی لہر کے لیول سے بھی اوپر چلے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 923732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش